جیمز اینڈ سٹونز کو صنعت کا درجہ دے کر لاکھوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

157

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی قائم کردہ سٹیرنگ کمیٹی برائے جیمز اینڈ سٹونز کے چیئرمین وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جیمز اینڈ سٹونز کو صنعت کا درجہ دے کر لاکھوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں،اس شعبے کی ری سٹرکچرنگ اہم ترین معاملہ ہےجس کی مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا، جیمز اینڈ سٹونز کے لئے ہمیں متفقہ ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نجی شعبے کی مشاورت سے قیمتی پتھروں سے متعلق مسائل کی ترجیحی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس میں جیمز اینڈ سٹونز میں بہتری لانے کے لئے بھارت و دیگر ملکوں سے تقابلی جائزہ بھی لیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جیمز اینڈ سٹونز کو صنعت کا درجہ دے کر لاکھوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں، اس شعبے کی ری سٹرکچرنگ اہم ترین معاملہ ہے،اس شعبہ کی مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا،جیمز اینڈ سٹونز سے متعلق تمام اداروں کو فعال اور بامقصد بنانا ہو گا، قیمتی پتھروں کے لئے لاجسٹک، کورئیر سروسزاور پاکستانی سفارتخانوں سے مارکیٹنگ کی بھی تجاویز زیرغور ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اصل مقصد پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور جیمز اینڈ سٹونز سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا ہو گا۔وزیر اعظم آئندہ چھ ماہ میں اس شعبے میں عملی اور واضح پیش رفت چاہتے ہیں۔جیمز اینڈ سٹونز کے لئے ہمیں متفقہ ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی بہتری کے لئے تجاویز کوجلدحتمی شکل دے کر پالیسیاں تشکیل دینی ہیں۔جیمز اینڈ سٹونز کا ایک چھتری تلے ہونا اور باقاعدہ سٹرکچر بننا بہت ضروری ہے۔

پٹرولیم انڈسٹری اور کامرس کی وزارتوں کے افسران کو آن بورڈ لیا جائے گا۔چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آن بورڈ ہو کر جیمز اینڈ سٹونز کے لئے متفقہ پالیسی تشکیل دیں۔ وفاقی وزیر و چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی نے حکومتی پالیسی بنانے کے لئے سب کمیٹی قائم کر دی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ جیمز اینڈ سٹونز سے وابستہ کاروباری افراد کو حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، پرائیویٹ سیکٹر بھی آئندہ دو دنوں میں سفارشات کو حتمی شکل دے