جینک سنر آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

104
Australian Open Tennis Men's Singles

میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر چار ، میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈجینک سنر اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔22 سالہ اطالوی ٹینس سٹا ر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف کوہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔بدھ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر چار ، میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈجینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ففتھ سیڈڈ روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی کے جینک سنرکی فتح کا سکور 4-6، 6-7(5-7) اور 3-6تھا۔میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر چار ، میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈجینک سنر کا مقابلہ سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ سے ہوگا۔\