میلبورن۔17جنوری (اے پی پی):اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر اور میزبان ٹینس کھلاڑی الیکس ڈی مینور اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو شکست دی جبکہ آسٹریلین ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو مات دی ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے حریف کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں آسٹریلین ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 0-6 اور 3-6 سے ہرا کرمیگاایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا