جینک سنر اور کیرن خچانوف اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

56
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی سیباسٹین بیز کو شکست دی جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی تھامس ماہک کو مات دی ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی سیباسٹین بیز کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6، 1-6 اور 3-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں روس کے ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی تھامس ماہک کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ 16رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ کیرن خچانوف کی فتح کا سکور 4-6، 6-7(4-7)،6-4، 6-7(5-7) تھا۔ میگاایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جینک سنر کا مقابلہ کیرن خچانوف سے ہوگا۔