کیلیفورنیا۔11فروری (اے پی پی):ٹائیگر ووڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جینیسس انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 99 واں ایڈیشن 13 فروری سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 99 سال قبل 1926میں لاس اینجلس اوپن کے طور پر کھیلا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں جاپان کے نامور گالفر ہیدیکی ماتسویاما اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 2 کڑوڑ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔13 فروری سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔