جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران کمی ریکارڈ

132
جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران کمی ریکارڈ
جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی): ملک سے جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 6 لاکھ 25 ہزارڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 152 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.573 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم ایک لاکھ 22 ہزارڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 5 لاکھ 3ہزار ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.015 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو11.52 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں جیولری کی برآمدات سے کاحجم 1.367 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات کاحجم 1.940 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 9 لاکھ 70 ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.43 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو15.12 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا .