جیکب آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کی اہلیہ 96 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی۔
مرحومہ سابق چیئر مین سینیٹ محمد میاں سومرو،نگراں صوبائی وزیر بیرسٹر عمر سومرو کی چچی تھیں۔ مولا بخش سومرو کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ آج (جمعرات) کو راجہ غضنفر روڈ ای آئی لائنز 232کراچی میں صبح 11بجے ادا کی جائے گی۔