22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںجیکب آباد،ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس ،شہر کی سڑکوں کا جائزہ...

جیکب آباد،ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس ،شہر کی سڑکوں کا جائزہ زیر بحث آیا

- Advertisement -

جیکب آباد۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):جیکب آباد،ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کی سربراہی میں ڈی سی ہال میں محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگ سمیت مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں چیف میونسپل آفیسرز بشمول ایگزیکٹو انجینئرز، روڈز، ہائی ویز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ، میونسپل سروسز ڈیولپمنٹ پروگرام، ایم ایس ڈی پی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ابرار احمد جعفر نے متعلقہ حکام کو بتایا کہ میں نے شہر کے اپنے دوروں کے دوران کچھ نئی بنی ہوئی سڑکیں ٹوٹی ہوئی دیکھی ہیں جس کی وجہ سڑک کی تعمیر سے قبل زیر زمین پانی کی لائنیں یا ڈرینج لائنز نہ بچھانا ہے۔ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ابرار احمد جعفر نے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ آپس میں رابطہ رکھیں،

- Advertisement -

محکمہ ہائی ویز اینڈ بلڈنگ متعلقہ ادارے سے این او سی حاصل کرنے تک سڑکوں اور ٹائلوں کا کام نہیں کرے گا، سڑک یا ہارڈ ٹائل کا کام شروع کرنے سے پہلے پبلک ہیلتھ، میونسپل کمیٹی، ایم ایس ڈی پی اور دیگر متعلقہ اداروں سے این او سی لیا جائے جس کے بعد کام شروع کیا جائے اب کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،جیکب آباد ضلع کو ہم ملک کر ماڈل سٹی بنائیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں