19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںجیکب آباد، 58افراد پر مشتمل غیر ملکیوں کے قافلے کو چمن بارڈر...

جیکب آباد، 58افراد پر مشتمل غیر ملکیوں کے قافلے کو چمن بارڈر سے افغانستان واپس بھیج دیا گیا

- Advertisement -

جیکب آباد۔ 27 نومبر (اے پی پی):کراچی سے جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ پہنچنے والے 58افراد پر مشتمل غیر ملکیوں کے قافلے کو چمن بارڈر سے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔جیکب آباد میں پولیس کی سخت نگرانی میں 58 افراد پر مشتمل غیر ملکیوں کا گیارہواں قافلہ پیر کی صبح 9 بجے کراچی سے جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ پہنچا جس میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔

جیکب آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہولڈنگ کیمپ پر پہنچنے والے تمام غیر ملکیوں کو ناشتہ فراہم کیا اور دوپہر کو کھانا فراہم کرنے کے بعدپولیس کی سخت حفاظت میں چمن بارڈر سے اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔غیر ملکیوں کا گیارہواں قافلہ آج اپنے ملک روانہ ہونے کے بعد اپنے وطن واپس جانے والے افغان تارکین کی تعداد 1126 ہو گئی ہے۔اس موقع پر وطن واپس جانے والے پردیسیوں کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور جیکب آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔\

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414566

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں