جیکب آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی): جیکب آباد کے نجی میڈیکل سینٹر کےگائوں مجن تھرڑی کی مقامی حاملہ 45 سالہ لیلاں خاتون کی آپریشن کےبعدطبیعت خراب ہوگئی اور تڑپ کر جاںبحق ہوگئی۔خاتون کے ورثاءنے لاش رکھ کر ڈاکٹر پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے 2 گھنٹے بعد خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ تڑپ کر جاںبحق ہوگئی ۔
جانبحق خاتون کی ماں جیوائی نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی ڈاکٹرکی غفلت سےفوت ہوئی ہے جس کہ بعد سینٹر والوں نے ہم سے تیس ہزار وپےبھی لیے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ میڈیکل سینٹر انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے ہم سے انصاف کیا جائے۔ایمرجنسی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شفاف انکوائری کرکے مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی، جس کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=531724