- Advertisement -
جیکب آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود قائد اعظم روڈپر موٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد نے ایک نوجوان پریم کمار سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
نوجوان کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے اور پولیس بھی پہنچ گئی ۔دو ڈکیتوں کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
- Advertisement -
گرفتار ایک ڈکیت کی شناخت امتیاز بروہی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک کی شناخت کو پولیس نے مخفی رکھا ہے,واقع کا مقدمہ درج کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554214
- Advertisement -