جیکب آباد ،کم عمر لڑکی کی شادی ، لڑکی اور نوجوان حراست میں لیکر عدالت میں پیش کر دیا گیا

111

جیکب آباد۔ 21 فروری (اے پی پی):جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقے باھو کھوسو میں میں 15 سالہ بھاگل پنہیار کی شادی کرانے پر ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی نے نوٹیس لے کیا, لڑکی اور نوجوان کو حراست میں لیکر مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پولیس کی جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق عدالت نے کم عمر لڑکی کو والد کے حوالے کرنے کا حکم سناتے ہوئے حکم جاری کیا کہ

لڑکی کے جوان ہونے تک شادی نہیں کرائی جائیگی وہ اپنے والد کے پاس رہے گی۔ گذشتہ رات ایس ایس پی صدام حسین خاصخیلی نے نابالغ لڑکی کی نوجوان سے شادی کرانے کی اطلاع پر حدود کی پولیس کو شادی روکنے اور جوڑے کو تحویل میں لیکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جوڑے کے والدین نے پولیس کو جوڑے کی شادی نہیں بلکہ منگنی کرانےکا بیان دیا تھا۔