جیکب آباد۔ 20 جنوری (اے پی پی):جیکب آباد میں پرائمری اسکول ٹیچر اور جے ای ایس ٹی کے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا سیکریٹری تعلیم نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔
ایسی شکایات پر سیکریٹری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاڑکانہ ریجن بالخصوص جیکب آباد کے آفر آرڈر اور اپائنٹمنٹ آرڈرجاری کرنے سے روک دیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایچ آر کشور کمار نروانی نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری اینڈ سیکنڈری کو خط لکھ جیکب آباد کی کسی بھی امیدوار کو آفر آرڈر اور اپائنٹمنٹ آرڈرجاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے،جس کے بعد ضلعی افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھاری رشوت کے عوض آسامیاں نہ ہونے کے باوجود سینکڑوں آسامیاں دکھا کر امیدواروں سے لاکھوں روپے لے کر آفر آرڈر جاری کئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548675