جیکب آباد۔ 13 جون (اے پی پی):جیکب آباد جماعت اصلاح المسلمین کے سرپرست اعلیٰ پیر آف کنڈیارو حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں کی ہدایت پر جیکب آباد میں گرمی کے پیش نظر انسانیت کی خدمت جذبے سے برانچ محمد امین جمالی جان محمد کالونی میں ھیٹ اسٹروک کیمپ لگا کر علاقہ مکینوں، راہگیروں کو ٹھنڈا اور میٹھا پانی پلایا جس سے گرمی کے ستائے شہریوں نے استفادہ حاصل کیا،
اس موقع پر خلیفہ علامہ محمد ایوب سولنگی طاہری، خلیفہ عبدالغفار کیھر طاہری، ضلعی صدر امیر بخش کٹبار طاہری نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے سے روحانی سکون ملتا ہے اور خدا کے نزدیک بہترین عمل بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق خلق خدمت میں حصہ لے۔ اس موقع پر برانچ کے رہنماؤں امداد جمالی طاہری، غلام فرید مغیری طاہری، حافظ احمد نواز طاہری سمیت دیگر کی کوششوں سے کیمپ لگا کر انسانیت کی خدمت میں حصہ لیا اور انتظامات سنبھالے