29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںجیکب آباد شہر و گردونواح میں آنکھوں کی بیماری آشوب چشم وبائی...

جیکب آباد شہر و گردونواح میں آنکھوں کی بیماری آشوب چشم وبائی صورت اختیار کر گئی

- Advertisement -

جیکب آباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی):جیکب آباد شہر اور گردونواح میں آنکھوں کی بیماری آشوب چشم وبائی صورت اختیار کر گئی ہے ، شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آشوب چشم کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق جیکب آباد سول ہسپتال میں گزرشتہ پندرہ روز میں 150 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ، جن میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی آشوب چشم کی وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

آنکھوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر انیل کمار نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آشوب چشم سے متاثر افراد تولیہ اور صابن سمیت اپنے ذاتی استعمال کی اشیا علیحدہ رکھیں، اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور آشوب چشم سے متاثر ہ افراد غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395815

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں