جیکب آباد میں الیکشن میں حصہ لینے والے متعدد امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرالیے

219

جیکب آباد۔ 23 دسمبر (اے پی پی):جیکب آباد میں عام انتخابات کے سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاسی گہماگہمی تیز ہوگئی ہے۔جیکب آباد کے قومی حلقے این اے 190 پر ممتاز خان جکھرانی اور اسلم ابڑو نے اپنے نامزدگی فارم ڈی آر او جیکب آباد کے پاس جمع کرادیے ہیں جبکہ صوبائی حلقہ پی ایس 1 پر حاجی شیر محمد مغیری،اسلم ابڑو نے اپنے نامزدگی فارم آر او جیکب آباد کے پاس جمع کرالیے ہیں

اسی طرح پی ایس 2 ٹھل پر ڈاکٹر سھراب سرکی،شفیق خان کھوسو،منظور نوناری،عروسہ لاشاری،عبدالحفیظ بجارانی سمیت دس امیدواروں نے اپنے نامزدگی فارم آر او ٹھل کے پاس جمع کرائے ہیں،جبکہ پی ایس 3 گڑھی خیرو کی صوبائی حلقہ پر میر اورنگزیب خان پہنور،ممتاز جکھرانی سمیت چار امیدواروں نے اپنے نامزدگی فارم آر او گڑھی خیرو کے پاس اپنے جمع کرالیے ہیں۔