جیکب آباد میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص قتل

89
Firing

جیکب آباد۔ 31 دسمبر (اے پی پی):جیکب آباد میں رشتے کے تنازع پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہو گیا ۔پولیس کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود تار پل کے قریب چکھڑا قبائل کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس دوران تو تکرار کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ عبدالجبار چکھڑو ہلاک ہو گیا۔

مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے لئے پولیس نے ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی۔ مقتول کے بھائی بشیر احمد کا کہنا تھا کہ میرا بھائی چچازاد کی تعزیت کے لئے آیا تھا

،سکھر کا مقامی ہے جسے صدورو اور سجن چکھڑو نے قتل کیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ، مکمل تفتیش کی جارہی ہے اور جلد مقدمہ درج کیا جائے گا۔