جیکب آباد میں شوہر کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بیوی اور رشتہ دار قتل

134

جیکب آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):جیکب آباد میں میاں بخش دشتی میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور رشتہ دار کو قتل کردیا۔ تھانہ دوداپور حدود کی پولیس کے مطابق ملزم ثناء اللہ دشتی نے اپنی بیوی حاکماں اور رشتیدار ممتاز دشتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر تحصیل ہسپتال گڑہی خیرو منتقل کی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں ۔پولیس کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر قتل کئے ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں