جیکب آباد۔ 02 مئی (اے پی پی):جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے پنہوں بھٹی تھانہ کی حدود گاؤں غلام رسول لاشاری پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے دو کمسن سگے بھائیوں کو قتل جبکہ ماں، باپ اور ایک بھائی شدید زخمی ہوگئے۔قتل ہونے والے کمسن سگے بھائیوں میں پسند گورگیج اور فہیم گورگیج شامل ہیں۔حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ قتل ہونے والے کمسن بھائیوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔ حدود کی پولیس کے مطابق واقعہ جتوئی اور گورگیج برادری کے درمیان دیرینہ تنازعہ کی بنا ءپر پیش آیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکابندی کردی گئی ہے۔