جیکب آباد میں ٹریکٹر اور رکشہ میں تیز رفتاری کے باعث تصادم،ایک نوجوان جاں بحق ،دو زخمی

132
Chichawatni

جیکب آباد۔ 02 نومبر (اے پی پی):جیکب آباد میں ٹریکٹر اور رکشہ میں تیز رفتاری کے باعث تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ،دو زخمی ہوگئے۔

جیکب آباد کے قریب منگریو پیٹرول پمپ کے قریب ٹریکٹر اور ڈوزر رکشہ میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں رکشہ چلانے والا 34 سالہ قربان ماچھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر حدود پولیس نے پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیورکو گرفتار کرلیا اور جاں بحق اورزخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تھانہ آباد پولیس کے مطابق واقع تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔