جیکب آباد میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

120

جیکب آباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ دلمراد کی حدود میں بشام لاڑو کے قریب تھانہ دلمراد اور سی آئی اے پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلہ ہوگیا،دو طرفہ فائرنگ کےنتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت مقصود جمالی سکنہ بھٹہ گڑھی کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف کئی مقدما ت بھی درج ہیں ۔

ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم تھانہ آر ڈی کی حدود پیارو کوسو میں مورخہ 11 جون کو اغوا ہونے والے شہری استاد بہرام خان کوسو کے اغوا میں ملوث ہے ،ملزم کے دیگر 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہےجن کی گرفتاری کیلئے ناکابندی جاری ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔