جیکب آباد میں کریک ڈاؤن یوریا،کھاد،چینی اور گندم کی اسمگلنگ ناکام بنادی

188
چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، چینی کے 2ہزار تھیلے برآمد

جیکب آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی):جیکب آباد میں حساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے یوریا کھاد چینی اور گندم کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔اس سلسلے میں کو ئٹہ ، کراچی قومی شاہراہ سندھ بلوچستان کی سرحدی چیک پوسٹ شمبے شاھ پر کاروائی کرتے ہوئے یوریا،کھاد،چینی اور گندم سے بھری ٹرکیں بلوچستان اسمگل ہونے کو نکام بنادیا ہے۔

پولیس کے مطابق یوریا کھاد،چینی اور گندم سے بھری درجنوں گاڑیوں کو روک کر تحویل میں لیا گیا ہے۔اسمگلنگ سندھ سے براستہ بلوچستان افغانستان اسمگل کی جا رہے تھی ۔