جیکب آباد میں ہندو خاندان مشرف بہ اسلام ہو گیا

117

جیکب آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):جیکب آباد کے سومرا محلہ کے رہائشی مکیش کمار نے اپنی بیوی پاروتی،بیٹیوں منیشا،کومل اور جوتی سمیت درگاہ امروٹ شریف جاکر اسلام قبول کر لیا ۔ مکیش کا اسلامی نام مختیار احمد بیوی کا حاجرہ،بیٹیوں کا عائشہ،فاطمہ اور زینب رکھا گیا ہے۔

ہند و خاندا ن کو مشرف بہ اسلام ہونے پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہے ۔نومسلم مختیار احمد کا کہنا تھا کہ انہیں دین اسلام سے لگاؤ اور قرآن پاک سے عشق ہے۔