- Advertisement -
جیکب آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے جی ایل آئی کار پر فائرنگ کردی،گولیاں لگنے سے گائوں امیر بخش کھوسو کے مقامی 35 سالہ رحیم بخش،27 سالہ ظھور احمد اور معشوق علی کھوسو موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں گئیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کردی گئی ہے،سول ہسپتال سے نعشیں وصول کرنے آئے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں تھی،ہمارے نوجوانوں کو بیگناہ قتل کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی رہی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569760
- Advertisement -