جیکب آباد ، ڈاکو دن دیہاڑے دکان سے 11لاکھ سے زائد کی نقدی لے اڑے

45

جیکب آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):جیکب آباد میں ڈاکو دن دیہاڑے دکان سے 11لاکھ سے زائد کی نقدی لے اڑے۔ ائرپورٹ تھانہ کی حدود فیضان مدینہ روڈ پر گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں چار مسلح افراد نے دکان میں گھس کر فاروق سومرو اور موجود دیگر گاہکوں کو یرغمال بنا لیا اور 11 لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔