میڈرڈ۔2مئی (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور ففتھ سیڈڈ جیک الیگزینڈر ڈریپراور ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
23 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 24 سالہ اٹلی کے حریف ٹینس کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست دی جبکہ 26 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں 29 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف کو ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 23 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 24 سالہ اٹلی کے حریف ٹینس کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں 26 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں 29 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591042