جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستانی مینوفیکچررز اور تاجروں کو یورپ میں کاروبار کے وسیع مواقع ملے ہیں، سجاد حیدر کریم

169

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) یورپین پارلیمنٹ کے رکن سجاد حیدر کریم نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستانی مینوفیکچررز اور تاجروں کو یورپ میں کاروبار کے وسیع مواقع ملے ہیں۔ پاکستانی مینوفیکچررز اور کاروباری افراد اپنی مصنوعات میں تنوع پیدا اور یورپین مارکیٹوں میں ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کریں۔ ہفتہ کو پاکستان کے مختصر دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن یورپین پارلیمنٹ نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کے بعد یورپین مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو ا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری افراد اور مینو فیکچررز پر زور دیا کہ وہ اپنی مصنوعات میں تنوع کو فروغ دین اور برآمدات میں مزید اضافہ کریں۔سجاد کریم نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلانے یورپین پارلیمنٹ میںاہم کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین پہلے ہی ٹیکسٹائل مصنوعات پر کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں دیگر مصنوعات کو متعارف کروا کر اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہیئے۔