اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ 2013 میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) کا درجہ حاصل کرنے کے بعد سے بیلجیئم کو پاکستانی برآمدات میں 92 فیصد کا متاثر کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پاکستان اکنامک نیٹ کی طرف سے ہفتہ کو جاری ٹویٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیم کے بادشاہ کے دن کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا ، پاکستان میں بیلجیم کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ملکر کیک بھی کاٹا -مہمان خصوصی فواد حسن فواد نے بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلوگن یوم بادشاہت کے موقع پر کیک کاٹا-
ٹویٹ میں کیک کاٹنے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ پاکستان کے وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ 2013 میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) کا درجہ حاصل کرنے کے بعد سے بیلجیئم کو پاکستانی برآمدات میں 92 فیصد کا متاثر کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔