اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پاکستان گالف فیڈریشن (پی جی ایف) نے ایبٹ آباد کے پیفرز گالف اینڈ کنٹری کلب میں 7ویں جناح ڈیولپمنٹ ٹور کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں ڈیولپمنٹ ٹور کی تاریخ کا سب سے بڑا انعامی فنڈ دیا گیا۔ اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایشیا پیسیفک گالف کنفیڈریشن (اے پی جی سی) کے چیئرمین تیمور حسن امین تھے۔
تیمور حسن پاکستانی گالف کے لیجنڈ کھلاڑی ہیں جنہوں نے مسلسل 104 چیمپئن شپ جیتنے کا ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیا۔ انہیں 45 رُکن ممالک کی جانب سے دوبارہ چیئرمین منتخب کیا گیا، جو خطے میں کسی بھی کھیل کے کھلاڑی کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔پیفرز گالف اینڈ کنٹری کلب جو 19 مارچ 1961 سے پی جی ایف سے منسلک ہے تیمور حسن کے لیے ایک جذباتی مقام رکھتا ہے کیونکہ وہ 1967 میں اسی کلب سے جونیئر ورلڈ گالف چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
پہلا انعام محمد بلال (اے ٹی ڈی) – 75-71-70 (216، برابر اسکور) – انعام: 3,85,700 روپےدوسرا محمد ساحل (پی جی سی) – 67-77-73 (217، +1) اور شہباز علی (ایل جی جی) – 71-73-73 (217، +1) – انعام: 2,00,500 روپے فی کھلاڑی جبکہ تیسرا جنید بھٹی (آئی سی جی سی) – 72-76-70 (218، +2) – انعام: 1,28,250 روپے۔پی جی ایف کے منیجر ملک محمد کامران نے اس ریکارڈ ساز ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور پیفرز انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی محنت و لگن کو سراہا۔