مونٹریال ۔ 26 نومبر (اے پی پی) امریکی موٹر ساز کمپنی ”جی ایم موٹرز“ نے کینیڈا میں موجود اپنی فیکٹری بند کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے قریباً 3 ہزار ملازمین کا روزگار داﺅ پر لگ سکتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف حوالوں سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق جی ایم موٹرز اپنی عالمگیر ری سٹرکچرنگ پالیسی کے تحت کینیڈا کے شہر اوشاوا میں موجود اپنی فیکٹری بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ فیکٹری 1953 ءمیں بنائی گئی تھی اور اس میں 2800 سے زیادہ ملازمین ہیں جو شیورلیٹ امپالا اور کیڈلک ایکس ٹی ایس گاڑیوں کے ساتھ ساتھ شیورلیٹ اور جی ایم سی پک اپس کی بھی اسمبلنگ کرتے ہیں۔