جی سیو ن ممالک کی ایران سے روس کو جنگی سامان نہ دینے کی اپیل

104
Iran
Iran

روم ۔17مارچ (اے پی پی):جی سیون ممالک کے سربراہان جن میں امریکا، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جاپان، انگلینڈ اور جرمنی نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے لیے روس کو سازو سامان کی فراہمی کو روک دے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق G7 رہنماؤں کے نام پر اٹلی کی طرف سے جاری کردہ تحریری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایران سے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ روس کی یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور بلاجواز جنگ میں سازو سامان کی مدد کو فی الفور بند کردیں ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ان رپورٹس پر سخت تشویش ہے کہ ایران یوکرین میں شہریوں پر وحشیانہ حملوں میں استعمال ہونے والے ڈراونز کو روسی حکومت کو فراہم کرنے کے بعد اب یہ بیلسٹک میزائل اور متعلقہ ٹیکنالوجی دینے پر غور کر رہا ہے۔ ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسا نہ کرے کیونکہ اس سے علاقائی عدم استحکام میں مدد ملے گی اور یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے اسے مضبوطی ملے گی ۔

یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔جی 7 کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران روس کو بیلسٹک میزائل یا متعلقہ ٹیکنالوجی کی فراہمی جاری رکھتا ہے، تو ہم ایران کے خلاف نئے اور اہم اقدامات سمیت فوری اور مربوط انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔