
فیصل آباد ۔ 05 جنوری (اے پی پی):جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام 2 روزہ عظیم الشان جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپو2024بدھ24 جنوری سے شروع ہوکر25 جنوری بروز جمعرات تک جاری رہے گی جس کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سٹالز کی بکنگ شروع کردی گئی ہے اور ایجوکیشن، انڈسٹریل،فوڈز و دیگر سٹالزاور جھولے وغیرہ لگانے کے خواہشمند افراد واداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے سٹالز 15جنوری بروز پیر تک بک کروالیں۔
جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپو2024 کی انتظامی کمیٹی کی ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ تمام سروسزپرووائیڈنگ انٹر پرائززکیلئے یہ شاندار و نادر کاروباری موقع ہے لہٰذا اس سے استفادہ کرکے وہ اپنی سروسز کی فراہمی کو مزید وسعت اور اپنی کاروباری و ادارہ جاتی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرعاصمہ عزیز (فون نمبر 0419220694)جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکی چیف آرگنائزر اور پروفیسرڈاکٹرصائمہ اکرم (فون نمبر 0419220692)جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکی کنوینر سٹالز کمیٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپومیں ہیلتھ اینڈ فارماسیوٹیکلز،ٹیکنالوجی انوویشن، ایجوکیشن آل آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹس و پبلک اینڈ پرائیویٹ یونیورسٹیزسٹالز، انڈسٹریل انٹرپرینیوریلز،ہینڈی کرافٹس، مینوفیکچررز، ایگریکلچر وایگری بزنسزسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکا مقصد انڈسٹری اکیڈیمیانیکسز کیلئے پلیٹ فارم کی فراہمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکی خوبصورتی کو دوبالااور تفریح کیلئے فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی جائے گی اور انواع و اقسام کے جھولے بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکے حوالے سے مزید معلومات کیلئے چیف آرگنائزر یا کنوینر ستالز کمیٹی سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔