جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن ایچ ای سی کے تعاون سے30روزہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام

94
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

سیالکوٹ۔22دسمبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن ایچ ای سی اسلام آباد کے تعاون سے فیکلٹی کے لئے ایک مہینہ کی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچررز نے حصہ لیا ۔ایک مہینے تک جاری رہنے والی ٹریننگ میں ہائیر ایجوکیشن اسلا م آباد کے ماسٹرٹرینرز نے سمارٹ کلاس روم میں شرکاء کو دورِ حاضر کی تدریسی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کی ۔

اختتامی تقریب کا انعقاد ویڈیوکانفرنس روم میں ہوا جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹڑ شازیہ بشیر تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اور خصوصا مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن نور آمنہ ملک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خصوصی تربیت کےلئے جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے ایچ ای سی کے کردار کو سراہا۔ٹریننگ مکمل کرنے والےاساتذہ کو نصیحت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ آپ اس قوم کے معمار ہیں، ہمیں اپنی طالبات میں مثبت سوچ کے ساتھ محنت کرکے خود مختار بنانے کی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔

ہماری طالبا ت تعلیم و تحقیق کے معاملے میں کسی سے کم نہیں ،ہمیں ان کو جدید دور کی مہارتیں سیکھانے کی ضرورت ہے جس طرح آپ کو ایچ ای سی نے یہ سیکھائی ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے ڈائریکٹر کیو ای سی و رجسٹرار اعجاز احمد اور ان کی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہا جس کے نتیجے میں اس ٹریننگ کا کامیاب انعقاد ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن محمد سلیم قمرکا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد فیکلٹی کی تدریسی اور تعلیمی مہارتوں کو بہتر بنانا، تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ ترقی میں اساتذہ کی رہنمائی کرنا اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنا تھا ۔

ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ نے یونیورسٹی انتظامیہ اور ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس تربیتی پروگرام سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔اسسٹنٹ پروفیسر زولواجی ڈاکٹر ساجدہ نے پوری ٹریننگ کے دوران سیکھی جانے والی مہارتوں کو ایک نظم میں بیان کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے رجسٹرار و ٹریننگ کوآرڈنیٹر اعجاز احمد،ٹریژر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواز منج، ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ ایڈ منسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر الیاس، پروفیسر ڈاکٹر طارق،پروفیسر ڈاکٹر عدنان عادل ،ڈاکٹر عمیر اشرف کے ہمراہ کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔