16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںجی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 860 طالبات کا اکٹھے اسما ء...

جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 860 طالبات کا اکٹھے اسما ء الحسنی پڑھنے کا ریکارڈ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 29 مارچ (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں 860 طالبات نے یونیورسٹی گراؤنڈ میں اکٹھے مل کر اسماء الحسنی پڑھا، جسے گینز ورلڈ ریکارڈ کے لیے جمع کروایا جائے گا۔

اس تاریخی ایونٹ کا انعقاد شعبہ اکنامکس اور دفتر تعلقات عامہ نے کیا جس میں طالبات نے روزے کی حالت میں جذبہ ایمانی کے ساتھ اس روحانی عمل کو مکمل کیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کا جذبہ قابلِ دید تھا، جنہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادت کے اس منفرد انداز کو دنیا کے سامنے پیش کیا، جو انتہائی قابلِ تحسین ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے منتظمین، طالبات، اساتذہ اور چیئرمین شعبہ اکنامکس کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گینز ورلڈ ریکارڈ میں پہلے 450 افراد کا اکٹھے اسما الحسنی پڑھنے کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی 860 طالبات نے یہ کارنامہ سر انجام دے کر ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے، جس کی باضابطہ انٹری گینز ورلڈ ریکارڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

تقریب کے دوران چیئرپرسن شعبہ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر الیاس نے طالبات اور فیکلٹی کی محنت کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تاریخی ایونٹ کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ اس موقع پر طالبات نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہیں کہ انہوں نے اس عظیم کام میں حصہ لیا اور ایک تاریخی سنگِ میل کا حصہ بنیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577289

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں