فیصل آباد۔ 27 فروری (اے پی پی):جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام دوسر ے 2روزہ جاب فیئر اور صنعتی نمائش 2024 کا آغاز کل 28فروری بروز بدھ کو ہو گا جبکہ 29فروری بروز جمعرات تک جا ری رہنے والے اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب بدھ کی صبح 10بجے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی
جس میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی پروگرام کا افتتاح کریں گی جبکہ اس موقع پر سپورٹس گراؤنڈ میں لگائے گئے سٹالز کا بھی افتتاح کیا جائے گا نیز دوپہر 12بجے جناح آڈیٹوریم کے ویڈیو کانفرنس کمیٹی روم میں ٹیکنیکل سیشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
ایونٹ کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر عاصمہ عزیز ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزجی سی ویمن یونیورسٹی نے اے پی پی کو بتایاکہ اس موقع پر تمام فیکلٹیز کی ڈینز،شعبہ جات کی سربراہان اور طالبات سمیت مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عہدیداران و ممبران بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔انہوں نے بتایاکہ دوسرے جاب فیئر اور انڈسٹریل ایکسپو میں انڈسٹری، بینکس،اکیڈیمیااور ایس ایم ایز کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے نیز فن فیئر میں ملٹی پل الائیڈ ایکٹیویٹیز کا بھی اہتمام ہو گا۔عمارہ جاوید ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا جی سی ویمن یونیورسٹی نے بتایاکہ جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام مذکورہ 2 روزہ عظیم الشان جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپو2024میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سٹالز کی بکنگ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن، انڈسٹریل،فوڈز و دیگر سٹالزاور جھولے وغیرہ ایونٹ کی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ تمام سروسزپرووائیڈنگ انٹر پرائززکیلئے یہ شاندار و نادر کاروباری موقع ہے جس سے استفادہ کرکے وہ اپنی سروسز کی فراہمی کو مزید وسعت اور اپنی کاروباری و ادارہ جاتی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرعاصمہ عزیز (فون نمبر 0419220694)جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکی چیف آرگنائزر اور پروفیسرڈاکٹرصائمہ اکرم (فون نمبر 0419220692)جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکی کنوینر سٹالز کمیٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپومیں ہیلتھ اینڈ فارماسیوٹیکلز،ٹیکنالوجی انوویشن، ایجوکیشن آل آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹس و پبلک اینڈ پرائیویٹ یونیورسٹیزسٹالز، انڈسٹریل انٹرپرینیوریلز،ہینڈی کرافٹس، مینوفیکچررز، ایگریکلچر وایگری بزنسزسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکا مقصد انڈسٹری اکیڈیمیانیکسز کیلئے پلیٹ فارم کی فراہمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکی خوبصورتی کو دوبالااور تفریح کیلئے فوڈ سٹریٹ بھی قائم اور انواع و اقسام کے جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکے حوالے سے مزیدرہنمائی و معلومات کیلئے چیف آرگنائزرسے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔