35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںجی سی یونیورسٹی سیالکوٹ ،سیف سٹی آگاہی اور ایمرجنسی بلڈ بنک کے...

جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ ،سیف سٹی آگاہی اور ایمرجنسی بلڈ بنک کے حوالے سےسیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔25اپریل (اے پی پی):سیف سٹی آگاہی اور ایمرجنسی بلڈ بنک کے حوالے سے جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔کمانڈر آ پریشنز ساجد ورک اور سب انسپکٹر سعدیہ انچارج ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سیالکوٹ کی جانب سے سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیمینار کے دوران خواتین کوفری وائی فائی ، جدید ترین فیچر ز اور وائی فائی کے بٹن کے بارے میں آگاہ کیا،سب انسپکٹر سعدیہ انچارج ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سیالکوٹ نے کہا کہ ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن جدت پر مبنی جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو تحفظ اور فوری مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں بااحتیار بنانے اور سیف سٹی اقدام سے پولیسنگ بریفنگ دی۔ بعدازاں جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں ایمرجنسی بلڈ بنک کے متعلق کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں