ایبٹ آباد۔ 2 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن (جی ڈی اے)، ڈائریکٹر ٹورازم (جی ڈی اے) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراجیکٹس (جی ڈی اے) پر مشتمل ایک ٹیم نے حال ہی میں چینی ماہرین کے ساتھ مل کر ایک جامع فزیبلٹی سروے کیا۔
گلیات ریجن میں متعدد سائٹس سروے کا بنیادی مقصد خطہ میں نئی چیئر لفٹوں کی تنصیب کی قابل عملیت کا جائزہ لینا تھا۔ یہ اقدام جی ڈی اے کے سیاحت کے بنیادی ڈھانچہ کو بڑھانے اور سیاحوں کو علاقہ میں تفریحی مواقع فراہم کرنے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ جی ڈی اے گلیات ریجن میں وزیٹر کی کو مزید بڑھانے کیلئے پائیدار سیاحت کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔