24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںجی ڈی اے کا گلیات میں سڑکیں بحالی آپریشن تیزی سے جاری،...

جی ڈی اے کا گلیات میں سڑکیں بحالی آپریشن تیزی سے جاری، مین سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

- Advertisement -

گلیات ۔26اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کی نگرانی میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران لینڈ سلائڈنگ سے بند ہونے والی گلیات کی مرکزی شاہراہ کو صفائی کر کے بروقت ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جبکہ گلیات بھر کی لنک سڑکوں کی بحالی کیلئے فیلڈ انچارج جی ڈی اے سرکل ون، ٹو سردار شوکت اقبال کی زیر نگرانی کام تیزی سے جاری ہے جن میں سے اکثریت لنک سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی ،فیلڈ انچارج جی ڈی اے سرکل ون، ٹو سردار شوکت اقبال سمیت جی ڈی اے کے افسران مین سڑک سمیت تمام لنک سڑکوں کی بحالی کے آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے ۔

- Advertisement -

ایم این اے علی اصغر، صوبائی وزیر نذیر عباسی اور ایم پی اے رجب عباسی کی ہد ایت پر حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کی بحالی کیلئے سیل بھی قائم کیا گیا جبکہ جی ڈی اے کا عملہ اور مشینری سڑکیں بحالی آپریشن میں کام کر رہی ہے ،

یونین کونسل باگن اور تاجوال کی مین سڑک، یوسی تاجوال، باڑیاں،خانسپور ،ایوبیہ ،سرکل بکوٹ سمیت نتھیا گلی، کیری پسالہ ،نگری بالا م بگنوتر ، ہر نواور گلیات کی تمام سڑکوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔ فیلڈ انچارج جی ڈی اے سرکل ون، ٹو سردار شوکت اقبال کا کہنا ہے کہ گلیات میں مون سون کی بارشوں کےدوران مین سڑک پر لینڈ سلائڈنگ کے چند واقعات ہوئے تھے جس پر فوری محکمہ کے عملہ نے پہنچ کر سڑک کو بحال کر دیا،

گلیات کے تمام سیاحتی مقامات سمیت مرکزی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال کیلئے جی ڈی اے کا عملہ مکمل الرٹ ہے ، جبکہ گلیات بھر کی تمام رابطہ لنک سڑکوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، اکثر سڑکیں بحال ہو گئیں ہیں جو رہتی ہیں وہ جلد بحال ہو جائیں گی،

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا عملہ گلیات کے عوام اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی سمیت ہنگامی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار ہے، گلیات کے عمائدین کا کہنا ہے کہ فیلڈ انچارج جی ڈی اے سرکل ون، ٹو سردار شوکت اقبال انتہائی فرض شناس آفیسر ہیں جن کی زیر نگرانی مین سڑک سمیت لنک سڑکوں کی بحالی کا کام بروقت کیا جاتا ہے جس پر عوام علاقہ سردار شوکت اقبال کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں