جی7ممالک کے وزرائے خزانہ کا اہم اجلاس جاپان میں شروع ہوگیا

سینڈائی ۔ 20 مئی (اے پی پی) دنیا کے 7امیر ترین ممالک جی 7کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں کا اہم اجلاس جاپان کے شہر سینڈائی میں شروع ہو گیا۔ یہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں کرنسی سے متعلق پالیسیوں اور عالمی معیشت کی بڑھوتری کے امور پر تفصلی غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں جی 7ممالک کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکس کے …

سینڈائی ۔ 20 مئی (اے پی پی) دنیا کے 7امیر ترین ممالک جی 7کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں کا اہم اجلاس جاپان کے شہر سینڈائی میں شروع ہو گیا۔ یہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں کرنسی سے متعلق پالیسیوں اور عالمی معیشت کی بڑھوتری کے امور پر تفصلی غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں جی 7ممالک کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکس کے صدرو اور اعلیٰ عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے برطانیہ ، کینیڈا اور اٹلی بھی اس اجلاس میں شامل ہیں جس میں یہ تینوں ممالک عالمی اقتصادی کساد بازاری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر زور دینگے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply