جے اے ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کو گزشتہ مالی سال میں 7.1471 روپے فی حصص منافع حاصل ہوا

118

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):جے اے ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جے اے ٹی ایم) کو گزشتہ مالی سال 2021 میں 7.1471 روپے فی حصص منافع (ای پی ایس) حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ چھ مالی سالوں میں کمپنی کی یہ سب سے زیادہ فی حصص آمدن رہی ہے۔ اس دوران جے اے ٹی ایم کو سب سے زیادہ 3.37 روپے فی حصص خسارہ کا سامنا مالی سال 2016 میں کرنا پڑا تھا۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چھ مالی سالوں میں جے اے ٹی ایم کی ای پی ایس میں اتار چڑھاؤ کا تسلسل رہا ہے۔ مالی سال 2016 کے دوران کمپنی کو 3.37 روپے فی حصص خسارہ ہوا تھا جو مالی سال 2016 تا 2021 کے دوران سب سے زیادہ فی حصص خسارہ رہا ہے۔ مالی سال 2017 میں جے اے ٹیکسٹائل کو 0.20 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی جو آئندہ مالی سال 2018 کے دوران 2.456 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ مالی سال 2019 میں کمپنی کو دوبارہ 0.0034 روپے فی حصص خسارہ کا سامنا تھا لیکن مالی سال 2020 کے دوران کمپنی نے اپنے خسارہ پر قابو پاتے ہوئے 0.5990 روپے فی حصص آمدن حاصل کی اور مالی سال 2021 میں جے اے ٹی ایم کی ای پی ایس 7.1471 روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی۔

اس طرح گزشتہ چھ مالی سالوں کے دوران جے اے ٹی ایم کو سب سے زیادہ فی حصص نفع گزشتہ مالی سال 2021 میں حاصل ہوا ہے جبکہ اس دوران کمپنی کو سب سے زیادہ فی حصص خسارہ کا سامنا مالی سال 2016 میں کرنا پڑا تھا۔