جے پی ڈومنی اور ڈین ایلگر کی شاندار سنچریاں، جنوبی افریقہ کی پرتھ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

143

جے پی ڈومنی اور ڈین ایلگر کی شاندار سنچریاں، جنوبی افریقہ کی پرتھ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، پروٹیز نے دوسری اننگز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لئے، 388 رنز کی مجموعی برتری حاصل
پرتھ ۔ 5 نومبر (اے پی پی) جے پی ڈومنی اور ڈین ایلگر کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پرتھ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک پروٹیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لئے اور اسے 388 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، جے پی ڈومنی نے 141 اور ڈین ایلگر نے 127 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک 16 اور ورنن فلینڈر 23 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹر سڈل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔