جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، حافظ غضنفر عزیز

103
Maulana Fazlur Rehman
Maulana Fazlur Rehman

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بدھ کو دو روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے منگل کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آج شام کراچی سے لاہور پہنچیں گے اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری، صوبائی امیر مولانا محمود میاں، صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احرار اورصوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز ودیگر بھی شریک ہوں گے۔