گلگت۔11اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے گلگت پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ایک اہم اور مقدس پیشہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ گلگت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافیوں کی فلاح اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔