حادثات سے بچائو کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری ضروری ہے، مبشرہ جاوید

151
National Highways and Motorway Police
National Highways and Motorway Police

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مبشرہ جاوید نے کہا ہے کہ حادثات سے بچائو کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری ضروری ہے، روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لئے موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو شعور وآگاہی دینے میں بھی مصروف عمل ہے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی بدولت حادثات کی شرح میں کمی کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ہیڈ کوارٹر زون کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ (آر ایس اے یو ) کے زیر اہتمام منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

موٹروے پولیس کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کے ایس پی او یونس نواز ایس پی او نبیلہ یاسمین اور پی او آصفہ گیلانی نے شرکا ء کو آگاہی دی اور روڈسیفٹی میں ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ سیمینار کا موضوع سڑک پر روڈ سیفٹی اقدامات کو اپنانا تھا۔ ہوٹل مینجمنٹ ٹریننگ کوآرڈینیٹر عقیل احمد نے روڈ سیفٹی کے شعبے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر کوئز شو کا انعقاد بھی کیا گیا اورجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔