26.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںحافظ سعید و دیگر کی سزائوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت معطل

حافظ سعید و دیگر کی سزائوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت معطل

- Advertisement -

لاہور۔7مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں کالعدم جماعت کے امیر حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی۔ عدالتی مصروفیات کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ دو رکنی بینچ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل تھا۔ حافظ سعید، حافظ عبدالرحمن مکی اور دیگر ساتھیوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے چندہ اکٹھا کرنے کے مقدمات میں سنائی گئی دس، دس سال کی سزاوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں