حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ایس آئی ایف سی کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے عمل انگیز پالیسی کے طور پر سراہا

99
Tahir Mahmood Ashrafi
Tahir Mahmood Ashrafi

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کو اقتصادی احیاء کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر سراہا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کو بصیرت انگیز اقدام کے طور پر سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تاریخی اقدام نے نہ صرف برادر اسلامی عرب ممالک بلکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد حاصل کیا ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایس آئی ایف سی کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کونسل ، پاکستان کو موجودہ اقتصادی چیلنجوں سے نکالنے کے لیے، آرمی چیف کی طرف سے تجویز کردہ بصیرت انگیز حکمت عملیوں کے مطابق ہے۔ایس آئی ایف سی فوجی اور سویلین قیادت کے درمیان تعاون کا ثبوت ہے۔

انہوں نے اسے پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے قابل قدر قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اعادہ کیا کہ ایس آئی ایف سی حکومت اور مسلح افواج کے مشترکہ وژن کے تحت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنگ بنیاد کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی بحالی کے لیےبہت زیادہ امیدیں ہیں جس سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔

طاہر محمود اشرفی نے بشام میں چینی مہمانوں پر حالیہ حملے کے ردعمل میں اس امر کا اظہارکیا کہ ذمہ داروں کو پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی یو سی کے چیئرمین نے سخت انتباہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کیلئے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے ایک مثال بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ایسی کارروائیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کمانڈر انچیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی متحدہ کوششوں کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنے معزز دوست ملک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے چین کو یقین دلایا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے اور چینیوں کی حفاظت کو کمزور کرنے کی دشمنوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنے مہمانوں، خاص طور پر چین جیسے دوست ممالک کے مہمانوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس بزدلانہ فعل کے مرتکب انصاف کے کٹہرے سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کی سزا ، امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والوں کا راستہ روکنے کا کام بھی کرے گی۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پاکستان قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور اپنی سرحدوں کے اندر تمام مہمانوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کا غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت میں پوری طرح متحد ہے اور سب کے لیے امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔