حالا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو ملک گیر سرگرمیوں کا لائسنس دیدیا گیا

85
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے ’’حالا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ‘‘ کو مائیکرو فنانس بینکاری سہولتوں کی ملک گیر فراہمی کا لائسنس دے دیا جو 3 جون 2025 سے نافذ العمل ہے۔

سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ مائیکروفنانس بینک حال ہی میں مصر کی صفِ اول کی فِن ٹیک کمپنی ایم این ٹی-حالا نے، جو دنیا کے اور بہت سے ملکوں میں بھی موجود ہے، لے لیا تھا۔

یہ کمپنی کاروباری اداروں اور صارفین کو قرض دیتی ہے اور بینک سہولتوں سے محروم اور نیم محروم طبقوں کو ڈجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔