اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ افغانستان میں جب تک حالات کنٹرول نہیں ہوتے اور بیرونی مداخلت ختم نہیں ہوتی، دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے، یہ نئی لہر نہیں بلکہ یہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
حالیہ دہشت گردی دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ افغانستان میں جب تک حالات کنٹرول نہیں ہوتے اور بیرونی مداخلت ختم نہیں ہوتی، دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے، یہ نئی لہر نہیں بلکہ یہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر ابھی باڑ نہیں لگی ہے، افغانستان میں ابھی ان کی حکومت کا پورے علاقوں پر کنٹرول نہیں ہے اس لئے بوکھلاہٹ کا شکار واقعات ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں فوجی اور عسکری قیادت نے جس عزم کا اظہار کیا تھا اس سے کافی حد تک دہشت گردی پر قابو پایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو واقعہ پیش آیا اس میں کرنل سہیل شہید نے جان قربان کر کے ملک و قوم کی حفاظت کی اور پوری قوم ان کی شہادت پر سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چند دیگر افسران زخمی ہوئے ہیں لیکن تمام دہشت گرد مارے گئے۔








