حالیہ سیلاب سے 4 لاکھ 66ہزار 366 گھروں کو نقصان پہنچا، 265 افراد جاں بحق ، ایک لاکھ 76 ہزار 153 ایکٹر پر فصلیں تباہ ، مشترکہ سروے رپورٹ

107

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کے لئے مشترکہ سروے کے مطابق حالیہ سیلاب سے 4 لاکھ 66ہزار 366 گھروں کو نقصان پہنچا، 265 افراد جاں بحق ، ایک لاکھ 76 ہزار 153 ایکٹر پر فصلیں تباہ اور 2لاکھ 16ہزار 974 مویشی ہلاک ہوئے ۔ این ایف آر سی سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ بالائی/وسطی پنجاب، بالائی کشمیر اور جی بی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

حالیہ سیلاب سے ہونے ولاے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے مشترکہ سروے میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا جس کے مطابق بلوچستان میں 390201 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 133994 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 94742 مکانات کو جزوی نقصان، 124 افراد ہلاک، ہوئے ، 1579.54 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا اور 189233 مویشی ہلاک ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 8479 مکانات تباہ، 23 افراد ہلاک، 667 مکانات مکمل طور پر تباہ، 1126 مکانات کو جزوی نقصان، 151596 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا اور 609 مویشی ہلاک ہوئے۔پنجاب میں 19418 مکانات تباہ، 7 افراد ہلاک، 2329 مکانات مکمل طور پر تباہ، 373 مکانات کو جزوی نقصان، 2208 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا اور 307 مویشی ہلاک ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں 33301 مکانات تباہ، 85 افراد ہلاک، 13894 مکانات مکمل طور پر تباہ، 16985 مکانات کو جزوی نقصان، 10048.048 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا اور 23222 مویشی ہلاک ہوئے۔سندھ میں 14967 مکانات تباہ، 26 افراد جاں بحق، 9576 مکانات مکمل طور پر تباہ، 4130 مکانات کو جزوی نقصان، 10721.93 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا اور 3603 مویشی ہلاک ہوئے۔

مجموعی طور پر 466366 مکانات متاثرہوئے ، 265 افراد ہلاک، 160460 مکانات مکمل طور پر تباہ، 117356 مکانات کو جزوی نقصان، 176153.518 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا اور 216974 مویشی ہلاک ہوئے۔اب تک ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپ اور 98 ریلیف کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ 10327.5 ٹن غذائی اشیاء کے ساتھ ساتھ 1857.9 ٹن غذائی اشیاء اور 15839066 ادویات کی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں۔

جن میں سے اب تک 10298.8 ٹن خوراک 1852.7 ٹن غذائی اشیاء اور 15808056 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔ملک بھر میں اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 408063 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3سے5 دن کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ماڈل ولیجز: سندھ اور بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں ماڈل ویلجز کو حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم متفرق فرموں اور اداروں کے ماڈل ڈیزائن حتمی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

بہتر صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہیلی کاپٹر پرواز نہیں اڑائی گئی ۔اب تک 627 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4659 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔