22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںحالیہ سیلاب کے تناظر میں حکومت فلڈ مینجمنٹ کی پالیسیوں کو مزید...

حالیہ سیلاب کے تناظر میں حکومت فلڈ مینجمنٹ کی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنا رہی ہے،خواجہ آصف

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے تناظر میں حکومت فلڈ مینجمنٹ کی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنا رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ ترقیاتی منصوبوں کاازسرِنو جائزہ لے گی تاکہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے دریاؤں کے کناروں پر تعمیرات کو سختی سے ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آئندہ قدرتی آفات سے بچا جا سکے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ شہروں کو وسعت دینے کے بجائے نئے شہر آباد کرنے چاہئیں تاکہ انتظامی دباؤ کم ہو اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی طویل المدتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو عوام، بنیادی ڈھانچے اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں